شاہ سلمان کی جانب سے نئی دہلی اسلامک سینٹر کو کھجوروں کا تحفہ
مختلف ممالک میں افطار دسترخوان کا بھی انتظام کیا جاتا ہے (فوٹو، ایس پی اے)
وزارت اسلامی امور و دعوۃ والارشاد کے زیراہتمام مختلف ممالک کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے رمضان المبارک میں کھجوروں کے تحفہ بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’ہدیہ خادم الحرمین الشریفین‘ مہم کے تحت وزارت اسلامی امور نے نئی دہلی کے اسلامک سینٹر کو 5 ٹن سے زائد کھجوروں کا تحفہ ارسال کیا۔
اس موقع پر نئی دہلی اسلامک سینٹر کی انتظامیہ نے کھجوروں کے تحفے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے رمضان المبارک میں مختلف ممالک میں خصوصی طورپر مملکت کی کھجوروں کا تحفہ ارسال کیا جاتا ہے۔
مرکز کی جانب سے رمضان المبارک میں مختلف فلاحی امور بھی انجام دیے جاتے ہیں جن میں افطار دسترخوان کا اہتمام اور ضرورت مند خاندانوں میں رمضان راشن کی فراہمی وغیرہ شامل بھی ہے۔