Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں جنگ کو روکنے کےلیے عالمی برادری آگے بڑھے: ڈاکٹر محمد العیسی

نیک نیتی اور تاریخی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے غزہ جنگ کو روکنے کی بین الاقوامی کال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے وہاں جاری اجتماعی ہلاکتوں کو جلد روکنے کے لیے نیک نیتی اور تاریخی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا۔
ایس پی اے مطابق شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نے لندن میں معروف تحقیقاتی ادارے’ پالیسی ایکسچینج‘ کی میزبانی میں دو الگ الگ سیشنز میں ایک وسیع مکالمے میں شرکت کی۔

نفرت کے رجحان کا تجزیہ کرتے ہوئے اس کے علاج  کے طریقوں کا جائزہ بھی پیش کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے موثر اور نتیجہ خیز مکالمے کی اہمیت، مذہبی اور ثقافتی اختلافات اور ان کی علامتوں کے وجود کے احترام کو بھی اجاگر کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے مرکزی اجلاس اور وركنگ لنچ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے برطانیہ میں ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں مسلمانوں کے مثبت کردار اور تعاون کو سراہا۔
انہوں نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اس اصطلاح کے مفہوم سے متعلق ابہام کو واضح کیا۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے نفرت کے رجحان کا تجزیہ کرتے  ہوئے اس کے علاج  کے طریقوں کا جائزہ بھی پیش کیا۔

شیئر: