رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل کی یونانی وزیر اعظم سے ملاقات
رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل کی یونانی وزیر اعظم سے ملاقات
ہفتہ 18 مئی 2024 22:03
باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکسی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر مختلف باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر العیسی نے یونان میں اسلامی شخصیات اور مفتیان کرام سے بھی ملاقات کی۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل کو ایتھنز کی مسجد بھی لے جایا گیا جہاں انہوں نے یونانی مسلمانوں سے ملاقات اور ان سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے ایتھنز کے آل یونان آرچ بشپ جیرون ٹو سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے مذہبی، نسلی و ثقافتی اقدار کے حوالے تہذیبی تصادم سے نمٹنے کے لیے عالمی رہنماوں کے مثبت کردار کی اہمیت پر زوردیا۔