Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان رعایت، مہلت ختم ہونے میں 30 دن رہ گئے

شاہی مہم کے مطابق 18 اپریل کے بعد چالان پر25 فیصد رعایت دی جاتی ہے(فوٹو، ایکس)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چالان کی ادائیگی کے لیے دی جانے والی مہلت کے ختم ہونے میں 30 دن باقی رہ گئے ہیں۔ مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر پورٹل کے ذریعے رجسٹر کرنے کے بعد ادائیگی کےلیے مزید 90 دن کا وقت حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایوان شاہی سے اپریل کے مہینے میں ٹریفک خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والے جرمانوں کی ادائیگی کےلیے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا جس کی مدت 18 اکتوبر 2024 کو ختم ہوجائے گی۔
ایوان شاہی سے دی گئی 50 فیصد رعایت ان چالانز پرلاگو ہوتی ہے جو 18 اپریل 2024 سے قبل کے ہوں گے۔ مذکورہ تاریخ کے بعد ہونے والے چالانز پررعایت 25 فیصد ہے جس کی مدت ختم ہونے میں 30 دن باقی رہ گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ان لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے جنہوں نے تاحال چالان کی ادائیگی کےلیے ابشر پررجسٹرنہیں کرایا ایسے افراد جن کے ذمہ بھاری جرمانے ہیں اور وہ مقررہ رعایت سے مستفیض ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ مقررہ مہلت کے دوران اپنے ابشر اکاونٹ کے ذریعے چالان کی ادائیگی کےلیے مزید وقت حاصل کرسکتے ہیں۔
جو افراد چالان کی ادائیگی کے لیے رجسٹرنہیں کرائیں گے مہلت گزرنے کے بعد انہیں جرمانوں کی ادائیگی میں رعایت نہیں ملے گی۔

شیئر: