Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آئر لینڈ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کےقیام کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع مائیکل مارٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور آئرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس سال دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کےقیام کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
مختلف شعبوں اور یورپی یونین کے فریم ورک کے اندرتعلقات مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا گیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی، لبنان کی صورتحال اور خطے میں تنازعات بڑھنے کے خطرے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بھی آئرش ہم منصب کے ساتھ غزہ کے تنازع اور انسانی بحران کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اردنی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے کوششں تیز کرنے کی ضرورت، شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔

شیئر: