Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور بلنکن کا رابطہ، نئے مصری وزیر خارجہ کو بھی ٹیلی فون

بدرعبد العاطی نے سابق وزیر خارجہ سامع شکری کی جگہ لی ہے ( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو مصر کے نئے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں برادر ملکوں کے  مشترکہ مفادات کےلیے تعاون اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے کےلیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ مصر کی نئی کابینہ نے بدھ کو حلف اٹھایا ہے بدرعبد العاطی کو وزیر خارجہ کے ساتھ امیگریشن اور تارکین کے امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر خارجہ سامع شکری کی جگہ لی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے میں علاقائی منظر نامے خاص طور پر غزہ اور سوڈان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: