Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند سعودیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ

تعداد کے لحاظ سے سعودی دارالحکومت ریاض سرفہرست ہے ( فائل فوٹو)
سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن نے کہا ہے کہ ’مملکت میں مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار تک پہنچ گئی ہے‘۔
اس کا مقصد دوسرے مریضوں کی زندگی بچانا، ان کی صحت کی تکالیف ختم کرنا اور انہیں زندگی کے نئے مواقع کی امید دلانا ہے۔
 موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد کے لحاظ سے سعودی دارالحکومت ریاض سرفہرست ہے جہاں تقریبا ایک لاکھ 42 ہزار عطیہ دہندگان ہیں۔ مکہ مکرمہ ایک لاکھ 15 ہزار افراد کے اپنے اعضا عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
الشرقیہ ریجن میں اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 65 ہزار تک پہنچ گئی۔ نجران  میں یہ تعداد سب سے کم ایک ہزار500 ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ڈاکٹر طلال القوفی نے بتایا’ سعودی عرب میں انسانی اعضا کی پیوند کاری کے منصوبے کے آغاز سے گزشتہ سال کے آخر تک اعضا کے ٹرانسپلانٹ کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے‘۔ 
 گزشتہ سال اعضا کی پیوند کاری کی کل تعداد دو ہزار سے زیادہ تھی۔ سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن لیونگ ڈونرز کے ذریعے ایک ہزار 662 اعضا ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
سعودی سینٹرعلاقائی اورعالمی سطح پر اعضا کے عطیات اور ٹرانسپلاننٹیشن کے شعبے میں سائنسی تحقیق اور ڈیولپمنٹ پروگرام کی بھی سپورٹ کرتا ہے۔

شیئر: