اعضا عطیہ کرنے پر 200 شہریوں کے لیے شاہی تمغہ
اعضا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی۔ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو تمغے دینے کی منظوری دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اعضا کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی۔
سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا کے علاوہ خون کا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا چلائی جاتی ہے۔
مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا اور خون جمع کرانا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایسے افراد خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیرملکی جو 10 مرتبہ خون کا عطیہ کرتے ہیں یا اعضا کا عطیہ کرتے ہیں انہیں خدمات کے اعتراف میں تمغہ اور شکریے پر مشتمل سند دی جاتی ہے۔