امریکہ میں نیوروسائنس اور بائیومیڈیکل انجینیئرنگ سٹارٹ اپ ’برین برِیج‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا ہیڈ ٹرانسپلانٹ سسٹم تیار کر رہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق برین بریج نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’ایک ایسی شاندار ڈیوائس تیار کی جا رہی ہے جو نیوروسائنس، ہیومن انجینیئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں انقلاب بپا کر دے گی۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برین بریج سٹارٹ اپ کے اس سسٹم میں انسانوں کے ہیڈ ٹرانسپلانٹ روبوٹس کی مدد سے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی خاتون انجینیئر نے ’ڈاکٹر روبوٹ‘ تیار کر لیاNode ID: 830936
-
انسانوں کے بعد روبوٹ بھی رونالڈو کے مداحوں میں شاملNode ID: 854991
اس وائرل اینیمیٹڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سرجیکل روبوٹ دو انسانوں کی باڈی پر ایک ہی وقت میں آپریٹ کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ ایک جسم سے سر کو اتار کر دوسرے جسم پر لگاتے ہیں۔
اس اینیمیشن میں دکھایا گیا کہ اگر یہ ٹیکنالوجی حقیقی طور پر تیار ہو جاتی ہے تو انسانوں کے ہیڈ ٹرانسپلانٹ اس طرح سے کیے جائیں گے۔
BrainBridge, the first head transplant system, uses robotics and AI for head and face transplants, offering hope to those with severe conditions like stage-4 cancer and neurodegenerative diseases… pic.twitter.com/7qBYtdlVOo
— Tansu Yegen (@TansuYegen) May 21, 2024