Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مرزا پور‘: پنکج ترپاٹھی نے نئے سیزن کے لیے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

قالین بھیا مرزا پور سیزن 3 میں واپس آئے ہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پنکج ترپاٹھی نے مرزا پور میں قالین بھیا کا کردار نبھاتے ہوئے جہاں فلم بینوں میں خوب پزیرائی سمیٹی ہے وہیں انہوں نے اداکاری کے بدلے اچھا معاوضہ بھی کمایا ہے۔
گو کہ قالین بھیا کا سیزن تھری میں کرادر اتنا زیادہ نہیں ہے لیکن اس سیزن کی کہانی میں ان کا کرادار سیزن 3 میں قالین بھیا کی اپنی سلطنت میں واپسی کے لیے بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔
’مرزا پور‘ سیریز کے بہت سے ڈائیلاگز اداکار کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وائرل ہوئے۔
کئی مشہور ڈائیلاگز جہاں سوشل میڈیا کی ذینت بنے وہیں مسلسل میمز کا بھی حصہ رہے۔
اداکار اور ان کے آن سکرین بیٹے دیویندو عرف مُنا بھیا کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا۔
اب قالین بھیا مرزا پور سیزن 3 میں واپس آئے ہیں۔
یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ پنکج ترپاٹھی نے سیریز میں پچھلے سیزن سے زیادہ معاوضہ وصول کیا ہے۔

پنکچ ترپاٹھی کا مرزا پور سیزن میں کتنی کمائی کی؟

’کوئی موئی‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’خبروں کے مطابق اداکار کو مرزا پور سیزن 2 میں پنکج ترپاٹھی کے طور پر کام کرنے کے لیے 10 کروڑ ادا کیے گئے تھے تاہم یہ رقم اس سے کہیں زیادہ ہیں جو انھیں پہلی بار سکرین پر آنے کے لیے ادا کی گئی تھی۔
مرزا پور 3 کے اداکار کو اپنے کیریئر کے آغاز میں ایک ٹی وی سیریل میں اداکاری کے لیے صرف 1700 روپے ادا کیے گئے تھے تاہم ان کی کامیابی آغاز انوراگ کیشپ کی فلم ’گینگس آف واسع پور‘ کے ساتھ ہوا۔
مرزا پور سیزن 2 کے لیے قالین بھیا کو ان کی پہلی تنخواہ سے  58 ہزار 832 فیصد زیادہ ادائیگی کی گئی تھی۔
پنکچ ترپاٹھی نے ’اے این آئی‘ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں پیسے اور معاوضے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کسی کو صرف پیسے اور شہرت کے لیے اس پیشے میں نہیں آنا چاہیے، پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ آپ یہاں(فلم انڈسٹری میں) کیوں آنا چاہتے ہیں؟‘
ان کا اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’اپنی محبت اور اپنی ضروریات کو سمجھیں، زندگی میں کام دل سے کرو گے پیسہ ضرور ملے گا۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ میری پہلی رقم 1700 روپے تھی۔‘

شیئر: