Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی سوڈانی خودمختار کونسل کے سربراہ سے ملاقات، جنگ بندی پر زور

سوڈان میں جاری تنازع سے 8.3 ملین افراد بے گھر ہو چکے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے سوڈان میں جنگ بندی کے لیے گزشتہ سال کے جدہ اعلامیے کےمطابق مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی  نے پیر کو پورٹ سوڈان میں سوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے ملاقات میں سوڈان میں امن تک پہنچنے، سوڈانی عوام کے مصائب دور کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی کوششوں پر سعودی عرب کے خیرمقدم اور سپورٹ کا اعادہ کیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کےلیے سعودی قیادت کی خواہش پر زور دیا۔
یاد رہے کہ سوڈان میں جاری تنازع سے تقریبا 9 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور 8.3 ملین افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 1.7 ملین سوڈانی اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔

شیئر: