Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، غزہ میں امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال

امداد کے حوالے سے تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سرابراہ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے منگل کو ریاض میں امریکی سفیر مائیکل رٹنی نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انسانی ہمدردی، امدادی امور، غزہ میں انسانی اور امدادی صورتحال اور اس حوالے سے تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز نے امدادی مہم کے دوران فلسطینیوں کے لیے اب تک 184 ملین ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی ہے۔
حال ہی میں سعودی عرب اور اردن نے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لیے 30 ٹن کھانے کے لیے تیار خوراک بھیجی ہے۔

سعودی امدادی ایجنسی اور یورپی حکام نے بھی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

 شاہ سلمان مرکز اور اردن کے ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن اور اردن کی ہاشمی مسلح افواج کے ساتھ مل کر ایئر ڈراپ آپریشن کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی اور یورپی یونین کے حکام نے خطے میں امدادی کوششوں کے حوالے سے تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی ڈائریکٹر فار پارٹنرشپ اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز حنا عمر سے ریاض میں یورپی یونین کے ڈائریکیٹوریٹ جنرل کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
یورپی حکام نے عامی سطح  پر کمزور طبقات کی مدد کےلیے سعودی عرب کے کام کو سراہا۔

شیئر: