Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا چوتھا بحری جہاز غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ

بحری جہاز پر 5 ہزار 340 ٹن امدادی سامان سے لدا ہوا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے چوتھا بحری جہاز پیر کو فجیرہ سے مصری پورٹ العریش روانہ کردیا۔
بحری جہاز پر 5 ہزار 340 ٹن امدادی سامان سے لدا ہوا ہے جو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔ 
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 
اس بحری جہاز میں 4 ہزار 750 ٹن خوراک اور 590 ٹن شیلٹرز کا سامان موجود ہے۔
یہ امدادی سامان 313 ٹرکوں کے ذریعے بحری جہاز پر لادا گیا ہے۔
امارات ہلال احمر، زاید بن سلطان چیریٹیبل اینڈ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن اور خلیفہ بن زاید فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
امارات نے اس سے قبل تیسرا بحری جہاز جس پر ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان لدا تھا رمضان المبارک کی آمد پر بھیجا تھا تاکہ غزہ کے متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
 امارات پہلے بحری جہاز سے چار ہزار 16 ٹن اور دوسرے بحری جہاز کے ذریعے چار ہزار 303 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا تھا۔
اب تک فضائی پل کے ذریعے3 ہزار  382 ٹن امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔
 غزہ کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کےلیے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم ہے جبکہ صاف پانی کے چھ پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں۔
یاد رہے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے گزشتہ نومبر کو فلسطینی عوام کےلیے امدادی کاررائیوں کے آغاز کا حکم دیا تھا۔

شیئر: