ہیوسٹن میں سعودی عرب اور امارات کے مشن نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ’وہ سمندری طوفان بیریل کے دوران مقامی حکام کی جاری کردہ تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں‘۔
ہیوسٹن میں سعودی قونصلیٹ نے ایک بیان میں شہریوں سے کہا کہ ’وہ احتیاط برتیں اور ضرورت پڑنے پر قونصلیٹ کے ہنگامی نمبر پر رابطہ کریں‘۔
متحدہ عرب امارات کے مشن نے بھی امریکہ میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں۔
یاد رہے کہ سمندری طوفان بیرل نے پیر کو ٹیکساس کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور شاہراہیں زیر آب آگئیں۔
ایک ہزار 300 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں اور تقریبا 30 لاکھ گھروں اور کاروباری اداروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹرکا کہنا ہے سمندری طوفان بیریل ٹیکساس کے ساحلی شہر میٹاگورڈا کو نقصان پہنچانے کے بعد ہیوسٹن میں اس کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے۔