سمندری طوفان سے متاثرہ یمنیوں میں امدادی سامان کی تقسیم
’امدادی سامان میں غذائی اشیا، کمبل، خیمے اور سلیپنگ بیگ کے علاوہ دیگر اشیا شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے یمنی شہریوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم مہرہ صوبے میں ہوئی جو سمندری طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان میں غذائی اشیا، کمبل، خیمے اور سلیپنگ بیگ کے علاوہ دیگر اشیا شامل ہیں‘۔
دریں اثنا المہرہ کے کمشنر سالم عبد اللہ نیمر نے امدادی سامان کی ترسیل پر کنگ سلمان سینٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔