Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مکہ میں بارش کے حوالے سے الرٹ، احتیاطی تدابیر کا مشورہ

آنے والے دو دنوں میں مکہ مکرمہ میں بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے دارالحکومت ریاض میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں مرکز کے نگراں نے آئندہ دو دنوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 ریاض ریجن، الدرعیہ، حریملا، رماح، ضرما، الزلفی، الغاط، المجمعہ، شقرا، مرات، ثادق میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔
 قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’الافلاخ، الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، الرین اور القویعیہ کمشنریوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ السلیل، وادی الدواسر میں بھی بارش کا امکان ہے۔‘
الاخباریہ چینل کے پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں موسمیات کے نگراں طلال الحازمی نے کہا کہ ’مکہ مکرمہ میں آنے والے دو دنوں میں بارش متوقع ہے۔‘
انہوں نے مکہ شہر اور اس کے  اطراف رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ بارش اور اس کے اثرات سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور موسمی حالات سے آگاہ رہیں۔‘
علاوہ ازیں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے پیر اور منگل کو مملکت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے حوالے سے  رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق شمالی حدود ریجن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
وزارت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مملکت میں 144 بارش کے ریکارڈ کے لیے سینٹر موجود ہیں جنہوں نے پیر کی صبح 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک مملکت کے 11 ریجنز میں ہونے والی بارش کی رپورٹ فراہم کی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: