Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی سپین کے ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر بات چیت

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ جائزہ لیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج  جمعرات کو سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البریز سے ملاقات کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  ملاقات میڈرڈ میں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میڈرڈ میں ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں آگے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ نیز علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ اور ان  میں ہونے والی پیشرفت خصوصا غزہ  پٹی پر تازہ پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سپین میں سعودی سفیر شہزادی ھیفاء بنت عبدالعزیز آل مقرن اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: