Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں اردن کے تعاون سے سعودی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری

خان یونس میں اردنی آرمڈ فورسز کے تعاون سے امدادی سامان پہنچایا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے اردن کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی فراہمی کےلیے ایئر ڈراپ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بدھ کو غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں اردنی آرمڈ فورسز کے تعاون سے امدادی سامان پہنچایا گیا۔
 اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کو بند کیا گیا ہے، اس لیے ایئر ڈراپ آپریشن کیا گیا۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی  تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

 اسرائیلی افواج کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کو بند کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مصائب میں  برادر اور دوست ملکوں کےلیے مملکت کے  انسانی ہمددری کے کردار کا مظہر ہے۔
اس سے قبل شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب اور اردن نے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لیے 30 ٹن کھانے کے لیے تیار خوراک بھیجی ہے‘۔
اردن کے ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن (جے ایچ سی او) اور اردن کی ہاشمی مسلح افواج کے ساتھ مل کر ایئر ڈراپ آپریشن کیا گیا۔
مملکت نے 54 طیاروں پر مشتمل ایک ’ایئر برِج‘ اور آٹھ جہازوں پر مشتمل ایک ’سی برِج‘ بھی آپریٹ کیا جو اب بھی کام کر رہا ہے۔

شیئر: