سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے بدھ کو ریاض میں مملکت میں فلسطینی سفیر باسم الاغا نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق غزہ کی پٹی اور گرد ونواح کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزارت خارجہ کے انڈر سکریٹری برائے بین الاقوامی امور، وزارت کی ایجنسی برائے عوامی سفارتی امور کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔