Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ اور چینی ہم منصب کا ٹیلی فون پر رابطہ

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور چینی ہم منصب ڈنگ لی نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجبنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: