Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایئربس کے چار ملٹی رول ری فیولنگ طیارے خریدے گا

معاہدے کا مقصد رائل ایئرفورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے ایئر ڈیفنس اینڈ سپیس کمپنی کے ساتھ چار ایئربس ملٹی رول ری فیولنگ طیارے اے 330 ایم آر ٹی ٹی خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد سعودی رائل ایئرفورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
سعودی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد البیاری نے بتایا ’معاہدے کا مقصد سعودی رائل ایئرفورس کی ایئر ری فیولنگ، ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹک آپریشنز کے علاوہ فوج اور سازو سامان کی ٹرانسپورٹیشن میں وزارت دفاع کی صلاحیت کو مضبوط کرنا بھی ہے جس سے مملکت کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا‘۔
یہ معاہدہ سعودی عرب کی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی میں کردار ادا کرے گا جس میں طیارے کی انجینیئرنگ، ترقی، مینٹینس، مملکت کے اندر سیفٹی، معیار اور سپلائی چین کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 

شیئر: