سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’کنگ فہد اایئربیس طائف میں غیرملکی افواج کی موجودگی کے بارے میں افواہیں درست نہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق حوثی باغیوں پر امریکی اور برطانوی افواج کے حملے سے قبل یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ غیرملکی فورسز کنگ فہد ایئربیس طائف میں موجود ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے ہمسایہ ملک یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر ’گہری تشویش‘ ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سعودی عرب بحیرہ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور جمہوریہ یمن کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کا سخت تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔‘