Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت امبانی کی شادی پر کتنے کروڑ روپے خرچ ہوئے؟

رادھیکا اور اننت کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز جام نگر سے ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر اپنی دولت کا بہت بڑا حصہ خرچ کیا ہے۔ وہ 12 جولائی 2024 کو رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔
شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اس شادی پر 25 سو کروڑ انڈین روپے کی لاگت آئی ہے۔
رادھیکا اور اننت کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز جام نگر سے ہوا، جس کے بعد اٹلی میں ایک شاندار جشن منایا گیا، اس کے بعد آخر کار بی کے سی ممبئی میں آخری مرحلہ طے ہوا۔ شادی سے پہلے کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے انڈین اور بین الاقوامی فنکاروں کو شامل کیا گیا۔

 

’شبھ شادی‘ 12 جولائی 2024 کو شیڈول ہے۔ اگلے دن، مہمان ’شبھ آشیرواد‘ میں شرکت کریں گے، اور 14 جولائی 2024 کو شادی کے استقبالیہ کے ساتھ تہوار کا اختتام ہوگا۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ باندرہ کرلا کمپلیکس کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون 2024 کو پوجا کے ساتھ ہوا۔ پچھلے کچھ دنوں میں بہت سے دوسری رسمیں جیسے ہلدی، سنگیت، اور ڈانڈیا ہوئیں۔
رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی کے مہمانوں کی فہرست
شادی سے پہلے کی تقریبات کی طرح شادی بھی شان و شوکت سے بھری ہوگی۔ رادھیکا اور اننت کی یونین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے مشہور شخصیات اڑان بھریں گی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن، سابق اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم سٹیفن ہارپر، مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید، تنزانیہ کے صدر سامیہ سلوہو حسن، آسٹریا کے سابق وزیراعظم سیباسٹین کرز، آئی او سی کے نائب صدر جوآن انتونیو سمارنچ، ڈبلیو ٹی او کے ڈی جی نگوزی اوکونجو ایویلا، فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو، اور سابق سویڈش وزیراعظم کارل بلڈٹ ممکنہ طور پر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

جسٹن بیبر نے اکیلے ہی 83 کروڑ روپے وصول کیے (فوٹو ہندوستان ٹائمز)

کردشین بہنوں، ماریو ڈیڈیوانووک، ہیئر سٹائلسٹ کرس اپلیٹن اور جولیا شیف کو دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی نظر آسکتے ہیں۔
بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، اور عامر خان کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، دیپیکا پڈوکون، جھانوی کپور، اننیا پانڈے جیسے اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔
امبانی کی شادی میں 100 پرائیویٹ جیٹ طیارے استعمال کیے جائیں گے؟
کلب ون ایئر کے سی ای او راجن مہرا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو لے جانے کے لیے 100 سے زیادہ پرائیویٹ جیٹ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی اب تک کی سب سے مہنگی انڈین شادیوں میں سے ایک ہے۔ جسٹن بیبر نے اکیلے ہی 83 کروڑ روپے وصول کیے، جو ریحانہ کے تقریباً 41 کروڑ معاوضے سے دوگنا ہے۔

شیئر: