Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں انسانی اعضا پر مشتمل دو بیگ برآمد، پولیس کو مشتبہ شخص کی تلاش

برسٹل کے پل پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو اسے دو سوٹ کیسز ملے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
برطانیہ کے جنوب مغربی شہر برسٹل میں پولیس کو دو سوٹ کیسز ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں انسانی باقیات پائی گئی ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق برسٹل کے پل پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو اسے انسانی باقیات سے بھرے دو سوٹ کیسز ملے۔
’ایون‘ اور ’سمرسٹ‘ پولیس کی نفری فوری کال کے 10 منٹ کے اندر ’کلفٹں سسپنشن پُل‘ پر پہنچی، تاہم وہ مشتبہ شخص جو وہاں ٹیکسی کے ذریعے پہنچا تھا پولیس کی آمد سے قبل ہی غائب ہو گیا تھا۔
برسٹل کے قائم مقام کمانڈر وِکس ہیورڈ میلن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہت ہی پریشان کن واقعہ ہے اور میں اس بات سے بھی آگاہ ہوں کہ یہ ہمارے معاشرے میں تشویش کا سبب بنے گا۔‘
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہماری فوری ترجیح اس شخص کا پتا لگانا ہے جو سوٹ کیسز لے کر پل پر پہنچا تھا اور ہیمں متوفی کی شناخت کا پتا لگا کر جلد سے جلد ان کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنا ہے۔‘
دوسری جانب خبر کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کر رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

شیئر: