Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب  میں ٹریفک حادثات میں 92 فیصد کمی

شاہراہوں اور چوراہوں پر شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹیں نصب کی گئیں(فوٹو، ایکس)
روڈز جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت کی متعدد شاہراہوں پر روڈ سیفٹی رولز کے تحت بنائے جانے والی کراسنگز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں 92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو سیفٹی رولز کے تحت  بنانے کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو دیکھی جارہی ہے۔ شاہراہوں کے اہم چوراہوں پر شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی انتباہی لائٹیں نصب کی گئیں جس سے ڈرائیوروں کو سڑک کے موڑ اور چوراہوں کا درست اندازہ کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔
شمسی توانائی کے استعمال سے جہاں صاف انرجی حاصل ہوتی ہے وہاں ماحول کو آلودگی سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ ان لائٹوں اورسگنلز سے ڈرائیوروں کو بھی بڑی سہولت ہوتی ہے۔
واضح رہے روڈ جنرل اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں ایسے 149 چوراہوں پر سولر سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ایسی لائٹیں اورسگنلز استعمال کیے گئے ہیں جو ڈرائیوروں کے لیے رات میں کافی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مذکورہ لائٹیں اہم ہائی ویزے کی کراسنگز اور چوراہوں پر نصب کیے گئے ہیں جہاں لائٹیں نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے تھے۔

شیئر: