Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کے دوران اموات میں 50 فیصد تک کمی

ٹریفک سیفٹی کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔(فائل فوٹو)
سعودی وزیرصحت اور ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے انچارج فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ مملکت میں ٹریفک سیفٹی کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
بہترین حکمت عملی سے ٹریفک حادثات  کے دوران اموات میں 50 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ’عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ برس کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ٹریفک حادثات میں ہونے والے زخمیوں کے تناسب میں بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
انہوں نے حادثات میں کمی کو ٹریفک ضوابط پرعمل کرنے کو قرار دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں ٹریفک سلامتی کے حوالے سے بہترین کام کیا گیا ہے جس کے مثالی تنائج سامنے ہیں گزشتہ پانچ برسوں میں مرحلہ وار ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ہونا بہترین اقدام ہے۔
رپورٹ میں گزشتہ برسوں کے حوالے سے اعداد وشمار بھی جاری کیے گئے جن کے مطابق سال 2016 میں ٹریفک حادثات میں 9311 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سال 2021 میں یہ تعداد کم ہو کر6651 تک پہنچ گئی۔

شیئر: