سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری مشرق وسطی، شمالی افریقہ پروفیشنل فائٹرز لیگ میں جمعے کو سعودی چیمپیئن ھتان السیف نے مصر کی ایمان برکہ کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔
اخبار 24 کے مطابق مصری کھلاڑی امیان برکہ میچ سے دستبردار ہوگئیں ریفری نے سعودی چیمپیئن ھتان اسیف کی کامیانی کا اعلان کیا۔
ھتان السیف نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور اپنی مصری حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
کامیابی کے بعد ھتان السیف نے کہا کہ ’پروفیشنل فائٹرز لیگ میں انپی دوسری کامیابی پر بہت خوش ہوں‘۔
ھتان السیف پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مکسڈ مارشل آرٹس تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔
قبل ازیں سعودی کھلاڑی نے پروفیشنل فائٹرز لیگ کے افتتاحی مقابلے میں مصری کھلاڑی ندی فہیم کو ناک آوٹ کیا تھا۔