پولینڈ میں سعودی سفارتخانے نے اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 24 نومبر کو جڑے ہوئے بچوں کا عالمی دن منانے کے فیصلے کے حوالے سے ایک ثقافتی اور تعلیمی تقریب کا اہتمام کیا۔
ایس پی پی اے کے مطابق یہ مملکت کی جانب سے انسانی حالات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے، جڑے ہوئے بچوں کی سرجری کے شعبے میں کامیابیوں اور سعودی پروگرام متعارف کرنے کا ایک قدم ہے۔
تقریب میں پولینڈ کے حکام، ارکان پارلیمنٹ، پولینڈ کے جڑے ہوئے بچے، پولینڈ میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل سینٹر فار پروموشن کلچر اینڈ ایجوکیشن ڈائیلاگ کے صدر، طلبہ، سفارتکاروں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی درخواست پر 24 نومبر کو جڑے ہوئے بچوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔
یہ دن ہر سال سعودی عرب کی جانب سے بحرین، مراکش، قطر اور یمن کے تعاون سے تجویز کردہ اقدام کے بعد منایا جائے گا۔
اس دن کا مقصد جڑے ہوئے بچوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ان بچوں کو جدا کرنے کی سرجری کے شعبے میں کامیابیوں کی ستائش کرنا ہے۔