Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی سیکریٹری جنرل کا فلسطین کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ

جاسم البدیوی نے قاہرہ میں عرب پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ جی سی سی)
خیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے فلسطینی عوام کےلیے مضبوط  اور مکمل‘ حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکریٹریٹ میں عرب پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جی سی سی فلسطینوں کی ریاست اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی جدو جہد کی مکمل حمایت کرتی ہے‘۔
انپوں نے عرب پارلیمنٹ کے کردار اور اجمتاعی اقدامات کو فروغ دینے کی کوششوں کی بھی تعریف کی خاص طور جب عرب دنیا کو بے پناہ اور تکلیف دہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان میں سب سے اہم فلسطینی کاز ہے جو ہمیشہ اولین عرب ترجیح رہے گی۔ 
انہوں نے مزید کہا’ غزہ کی پٹی اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری جرائم اور خلاف ورزیوں سے فلسطینی عوام جس المناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں وہ ہرعرب اور مسلمان کے دل میں ایک گہرا زخم ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’اسرائیلی اقدامات نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ تمام انسانی اقدار اور اصولوں کےلیے ایک واضح چیلنج بھی ہے‘۔
’جی سی سی نے عالمی برادری سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کےلیے موثر اقدامات کرے‘۔
انہوں نے جی سی سی کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا جس میں دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

شیئر: