Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور عراق کے تعلقات مضبوط ہیں: جاسم البدیوی

جی سی سی سیکریٹری جنرل سے عراق کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے( فوٹو: جی سی سی)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے اتوارکو ریاض میں عراقی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عراقی وفد کی سربراہی شیخ شعلان عبدالجبارعلی کریم نے کی۔ وفد میں کریم علیوی، جاھوش حسنین  الخفاجی اور ڈاکٹر یاسین العیثاوی شامل تھے۔
ملاقات میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ’جی سی سی اور عراق کے تعلقات مضبوط ہیں’۔
’عراق کا استحکام،  سالمیت، مکمل خود مختاری، اس کی عرب شناحت اور قومی اتحاد ترجیح اور اہمیت رکھتا ہے‘۔
انہوں نے کہا’ وزارتی کونسل کے اجلاس میں عراق کے بارے میں جی سی سی کا مستقل موقف، فیصلوں اور عراق میں سلامتی و استحکام کے حصول کےلیے جاری تمام کوششوں کی سپورٹ بھی اس کی عکاس ہے‘۔
 ’جی سی سی اور عراق دونوں موجودہ تعاون کو اس طرح بڑھانے کے منتظر ہیں جس سے فریقین کو ان کے مشترکہ مفادات کے مطابق فائدہ پہنچے‘۔
اس موقع پر تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: