Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت

خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ، 100 افراد ہلاک ہوئے۔( فائل فوٹو)
سعودی عرب نے اسرائیلی جنگی مشین کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی  جاری نسل کشی ، قتل عام کی سخت مذمت کی ہے۔
تازہ ترین کارروائی میں جنوبی غزہ کے خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100 افراد ہلاک ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نہتے شہریوں کو تحفظ  فراہم کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
بیان میں بین الاقوامی انسانی قوانین اور قانونی قراردادں کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی نے بھی اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے خان یونس میں قتل عام کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے غزہ میں جاری تشدد کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مداخلت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

شیئر: