Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے سینیگال کو 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ

 سعودی سفیر نے ڈاکار میں یہ تحفہ سینیگال کے حکام کے حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے جمہوریہ سینیگال کو 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر سعد بن عبداللہ النفیعی نے یہ تحفہ دارالحکومت ڈاکار میں سعودی سفارتخانے میں سینیگال کی وزارت فیملی اینڈ سالیڈیٹری کے سیکریٹری جنرل کے حوالے کیا۔ 
کھجوروں کا تحفہ سعودی حکومت کی طرف سے متعدد دوست اور برادر ملکوں کو فراہم کی جانے والی امدادی اور انسانی ہمدردی کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

شیئر: