Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سیاحت کا ٹریول اینڈ ٹورازم میں ڈپلومہ پروگرام

یہ کورس ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت سیاحت نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے ٹریول اینڈ ٹورازم میں دوسالہ ڈپلومہ کورس متعارف کرایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس کورس کا مقصد ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبے میں اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق قومی کیڈرز کو اہل بنا کر انسانی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ سفر اور سیاحت کے شعبوں میں نظریاتی اور عملی تعلیمی تجرنہ فراہم کیا جا سکے۔
یہ کورس جو ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو کا حصہ ہے طلبہ کوجاب مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ضروری عملی مہارت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو کا مقصد معروف قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معیاری تعلیمی پروگرام تیار کرنا ہے تاکہ گریجویٹس کو سیاحت کے شعبے میں روزگار فراہم کرنے اور مملکت میں اس کی نمایاں ترقی کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا جا سکے۔

شیئر: