Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی میں ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کا آغاز

خواتین کو جدہ کی پرنس سلطان بن عبدالعزیز اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی امیرہ نورہ یونیورسٹی نے فلائی ادیل کی شراکت سے ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام سعودی مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کےلیے شروع کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کے علاوہ بغیر منافع والے سیکٹر کی شراکت بھی یونیورسٹی کو حاصل ہے۔
ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام سے خواتین کو اس پیشے کی استعداد اور مہارت حاصل کرنے پر ملازمتیں آسانی مل جائیں گی۔ 
 ڈپلومہ پروگرام کے قائم مقام کی ایگزیکٹیو چیئرمین نورہ المطرفی کا کہنا ہے کہ ’سعودی لڑکیوں کو ایئر ہوسٹس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے درکار مہارتیں سکھائی جائیں گی‘۔
ڈپلومہ ہولڈرز لڑکیوں کو سعودی وژن 2030 کے حصول میں موثر کردار ادا کرنے کےلیے ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔  
نورہ المطرفی نے مزید کہا کہ ڈپلومہ ہولڈر لڑکیوں کو فلائی ادیل میں ملازمتیں حاصل ہوں گی۔ انہیں جدہ کی پرنس سلطان بن عبدالعزیز اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔  

شیئر: