Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دلہن اور فیملی شادی سے چند گھنٹے پہلے ٹریفک حادثے میں ہلاک

پولیس اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ (فائل فوٹو)
سعودی عرب کے الجوف شہر کے قریب طبرجل کے علاقے میں دلہن، اس کے والدین اور بھائی شادی سے چند گھنٹے پہلے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
العربیہ کے مطابق دلہن کے ایک رشتے دار احمد عاید المزودی نے اس المناک واقعہ کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
انہوں نے بتایا ’حادثہ صدیع قریہ میں گاڑی کے ایک ٹائر میں خرابی کے باعث پیش آیا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی‘۔
’حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دلہن ھمس اور اس کے والد بسام علی الشراری اور والدہ امانی الشراری موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بھائی بتال کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی چل بسا‘۔
خاندان کے افراد اپنے رشتے داروں کو شادی کا دعوت نامہ دینے نکلے تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر دکھ اور افسوس کے ساتھ شیئر کی گئی۔ شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہے جو رشتے داروں اور دوستوں کو بھیجا گیا تھا۔
وہ خاندان جو شادی کی خوشی منانے کی تیاری کر رہا تھا اس پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔
پولیس اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: