Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی مون کے لیے جاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی، دولہا، دلہن ہلاک  

گاڑی پھسل کر دشوار گزار پہاڑی ڈھلوان میں گر گئی۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کی ھروب کمشنری کے پہاڑی علاقے میں ہنی مون کے لیے جاتے ہوئے گاڑی الٹنے سے دولہا اور دلہن ہلاک ہوگئے ۔
العربیہ نیٹ کے مطابق نو بیاہتا جوڑا شادی کی تقریب سے ہنی مون کے لیے ہوٹل جا رہا تھا کہ پہاڑی ڈھلوان پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ 

دولہا نو ماہ سے شادی کی تقریب کے دن گن رہا تھا۔(فوٹو العربیہ)

 نئے جوڑے کے ایک رشتہ دار جمعان الھروبی نے بتایا کہ دولہا نو ماہ سے شادی کی تقریب کے دن گن رہا تھا۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے شادی کی تاریخ ملتوی ہوگئی تھی۔ آخر کار دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے شادی کے لیے تاریخ طے کی۔
 شادی کی تقریب میں اعزہ و احباب محدود تعداد میں شریک ہوئے آدھی رات کے قریب دونوں شادی ہال سے ہوٹل کے لیے گاڑی میں روانہ  ہوئے۔ شادی ہال ھروب کمشنری کے ایک پہاڑ پر واقع ہے۔ دونوں ’طریق الفقارۃ‘ نامی پہاڑی راستے سے روانہ ہوئے۔

شادی ہال ھروب کمشنری کے ایک پہاڑ پر واقع ہے۔(فوٹو العربیہ)

پروگرام تھا کہ ہنی مون کے چند دن ہوٹل میں گزاریں گے۔ راستے میں گاڑی پھسل کر دشوار گزار پہاڑی ڈھلوان میں گر گئی۔ 
الھروبی نے بتایا کہ شہری دفاع، ہلال احمر اور سیکیورٹی گشتی دستے کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔ دولہا دلہن کی لاشیں صبح سات بجے کے قریب پہاڑی ڈھلوان سے بمشکل نکالی جاسکیں۔ قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال کے سرد خانے بھیج دی گئیں۔

شیئر: