Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے موغا دیشو کے کیفے میں دہشت گرد حملے کی مذمت

حملے کی ذمہ داری الشباب گروپ نے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک کیفے میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کےلیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
 متاثرین کے خاندانوں، صومالیہ کی حکومت،عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ موغادیشو میں ایک کیفے کے باہر کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب شائقین گزشتہ رات  ٹی وی پر سپین اور انگلینڈ کے درمیان یورو کپ کا فائنل دیکھ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے بعد ازاں سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 9 بتائی۔
دہشت گرد حملے کی ذمہ داری الشباب گروپ نے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: