سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی( ایس ایف ڈی اے ) نے ریاض کے ایک گودام سے تقریبا پانچ ٹن زائد المیعاد مرغیاں اور گوشت ضبط کیا ہے جن کی استعمال کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق انہیں فوڈ سٹورز اور مارکیٹوں کے ذریعے فروخت اور تقسیم کیے جانا تھا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے فوڈ پروڈکٹس اور سہولتوں کے معائنے کے دوران ایک گودام کا دورہ کیا۔ زائد المیعاد پولٹری جبکہ ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے کےلیے استعمال کی جانے والے لیبلز ملے۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا ضبط کی جانے والی تمام پولٹری پراڈکٹس ضبط اور تلف کردی گئی۔ خلاف ورزی پر پانچ لاکھ ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔