Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے صدر سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے

دورے کے دوران پارلیمانی تعاون کے حوالے سے معاہدہ متوقع ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی شوری کونسل کے صدر شیخ عبداللہ بن محمد ابراہیم آل شیخ بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق دورے کے دوران شوری کے صدر بحرین کی کونسل آف نمائندگان کے سپیکر سے ملاقات کریں گے۔
وہ بحرینی شوری کونسل کے چیئرمین اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران سعودی شوری کونسل اور بحرین کے ایوان نمائندگان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں جس کا مقصد پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
سعودی شوری کونسل کے صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور بحرین کے درمیان مقامی، علاقائی اور  بین الاقوامی امور میں قریبی تعلقات ایک مثال ہیں۔
انہوں نے پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شیئر: