Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے وفد کی تاجک وزرا اور حکام سے ملاقاتیں

تاجک حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی شوری کونسل کی سعودی تاجک پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کے ایک وفد نے تاجکستان کے سرکاری دورے کے دوران اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الجربا کی قیادت میں وفد نے دوشنبے میں تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ سے ملاقات کی۔
تاجک وزیر نے سعودی وفد کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔
سعودی تاجک پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کے وفد نے تاجک وزیر ثقافت اور وزارت کے متعدد عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔
تاجک وزیر ثقافت نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کی بین الاقوامی قیادت کی تعریف کی
انہوں نے ثقافتی تعاون اور دونوں ملکوں کے شاندار تاریخی ورثے کی نمائش کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔


ملاقات میں ثقافتی شعبے میں تعاون کے راستے بھی تلاش کیے گئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ملاقات میں ثقافتی شعبے میں تعاون کے راستے بھی تلاش کیے گئے۔
وفد نے تاجکستان کی ٹورازم ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاجکستان کی سٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ پراپرٹی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سلطان رحیم زادہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے وژن 2030 کے تعت سعودی عرب کی کامیابیوں، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے اہداف میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
 ملاقاتوں میں تاجکستان میں سعودی سفیر ولید بن عبدالرحمن الرشیدان، کمیٹی کے ارکان عبدالرحمن بن سلیمان السیاری، میجر جنرل سامی بن زید الحزمی، ڈاکٹرعبداللہ بن عمر النجار اورڈاکٹر حسن بن سالم آل مصلوم شامل تھے۔

شیئر: