سعودی نیشنل لیبر آبزرویٹری (این ایل او) نے نجی شعبے میں کارکنان کی کل تعداد کے حوالے سے جون 2024 کی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون کے دوران 17 ہزار 350 سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے۔
اخبار 24 کے مطابق نیشنل لیبر آبزرویٹری رپورٹ میں نجی شعبے میں کارکنوں کی کل تعداد میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
نجی شعبے میں کارکنوں کی کل تعداد 11.4 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ مئی کے مقابلے میں 38.6 ہزار کارکنوں کا اضافہ ہوا۔ 17 ہزار 350 سعودی لیبر مارکیٹ سے نکلے جبکہ 56 ہزار غیرملکی داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جون کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے سعودیوں کی کل تعداد 23 لاکھ 58 ہزار227 تھی۔
ان میں 3825 مرد شہری اور 13525 سعودی خواتین کے لیبر مارکیٹ سے باہر نکلنے کے بعد یہ تعداد 23 لاکھ 40 ہزار 877 تک ہوگئی ۔ جس میں 13 لاکھ 83 ہزار 079 مرد اور 9 لاکھ 57 ہزار 798 خواتین ہیں۔
نظرة عامة عن سوق العمل السعودي في القطاع الخاص خلال شهر يونيو 2024 #المرصد_الوطني_للعمل pic.twitter.com/JFOlLkP7Cr
— المرصد الوطني للعمل (@NLO_sa) July 3, 2024