Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21 ملین ریال کے بوگس چیک، شہری کو پانچ سال قید اور تین لاکھ جرمانہ

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ایک شہری کے خلاف تحقیقات کی تھی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عدالت نے فراڈ کیس میں ایک شہری کو پانچ سال قید اور تین لاکھ ریال جرمانہ کیا ہے جبکہ دھوکہ دہی سے حاصل کی جانے والی رقم واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اینٹی فنانشل فراڈ اور کمرشل پیپرز قانون کی خلاف ورزی پر ایک شہری کے خلاف تحقیقات کی تھی۔
دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزمان نے دانستہ 12 ملین مالیت کے 22 بوگس چیک جاری کرکے متاثرین کو دھوکہ دیا۔
ملزم نے متاثرین کو سرمایہ کاری کا یقین دلانے کے لیے جعلی ٹینڈر جاری کیے۔
گرفتاری کے بعد ملزم کو شواہد کے ساتھ عدالت کے حوالے کیا گیا۔
پبلک پراسیکیوشن نے عوام زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے مالی فراڈ خبر دار رہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ' بوگس چیک ' دینے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔ اکاونٹ میں رقم موجود نہ ہونے کا علم ہونے کے باوجود چیک جاری کرنا قانونی طور پر جرم تصور کیا جاتا ہے۔

شیئر: