Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوگس چیک جاری کرنے کی سزا 50 ہزار ریال جرمانہ، تین سال قید 

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ بدنیتی کے ساتھ بوگس چیک جاری کرنے کی سزا پچاس ہزار ریال جرمانہ اور تین سال  قید ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  چیک کے اجرا کے سلسلے میں بدنیتی کا ثبوت یہ ہے کہ چیک جاری کرنے والے کو یہ علم ہو کہ اس کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہے اور چیک کیش کرانے کی تاریخ کے وقت مطلوبہ رقم اس کے اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہوگی۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی جزوی یا مکمل بوگس چیک جاری کرے گا اسے مقررہ  سزا دی جائے گی۔ 

شیئر: