Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں ساحل کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، عملے کے 16 ارکان لاپتہ

بحری جہاز کے لاپتہ عملے میں 13 انڈین اور تین سری لنکن شامل ہیں۔ فوٹواے ایف پی
عمان کے ساحلی علاقے کے قریب کموروس کے پرچم والا آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے باعث عملے کی 16 لاپتہ  افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق سلطنت عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر (ایم ایس سی)  نے بتایا ہے’ گذشتہ روز پیر کو عمان کے بندرگاہی قصبے دوقم کے قریب راس مدرکہ سے 25 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں یہ حادثہ پیش آیا۔
عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر  نے جسے وزارت دفاع کے زیرانتظام چلایا جاتا ہے حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پوسٹ میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر آئل ٹینکر کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کی دی گئی ہیں۔
منگل کو ایک بیان میں میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے جہاز کی شناخت پریسٹیج فالکن کے طور پر کی ہے اور کہا ہے کہ عملے کے  16 افراد میں 13 انڈین اور تین سری لنکن شامل ہیں۔

حادثہ راس مدرکہ سے 25 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں پیش آیا۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

جہاز کا عملہ تاحال لاپتہ ہے اور ریسکیو آپریشن میں ان کی تلاش جاری ہے۔
جہاز رانی کی ویب سائٹ میرین ٹریفک ڈاٹ کام کے مطابق یہ جہاز یمن کے بندرگاہی شہر عدن کی جانب روانہ تھا۔

شیئر: