Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سیاحتی ویزے کا اجراء کب سے؟

رواں برس 60 ملین سے زائد سیاح آئے ، وزیر سیاحت کا پریس کانفرنس سے خطاب(فوٹو ،ایکس )
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ٹورسٹ ویزہ ایک ماہ بعد سے شروع کردیا جائے گا۔
رواں برس کی پہلی شش ماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔
سبق نیوز کے مطابق وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔
انہوں نے مزید کہا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے غیرمعمولی طورپر کام کیا گیا اس وقت ہمارے پاس کافی تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں جو اس شعبے میں مملکت کے ویژن 2030 کے ہدف کے حصول کی راہیں آسان بنانے میں مصروف ہیں۔
وزیر سیاحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 کے ممالک میں سعودی عرب کا شمار تیز رفتار ترقی کرنے والے ملک میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2024 کے نصف میں ملکی معیشت میں سیاحت کے شعبے کے ذریعے 5 فیصد آمدنی میں اضافہ ہوا۔ اس شعبے کو فروغ دینے کےلیے باقاعدہ سیاحتی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

شیئر: