Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے معلق پل کی سیفٹی کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے جائزہ

معلق پل کی لمبائی 763 جبکہ چوڑائی 35 میٹر ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض کے معلق پل کی سیفٹی اور مضبوطی کے ٹیسٹ کے لیے پہلی بار جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ مملکت کی سطح پر پہلا پل ہے جو شہر کے مغربی اور جنوبی علاقے کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ ریاض کے  جنوبی رنگ روڈ پر واقعے ہے جو وادی لبن کو عبور کرتے ہوئے مغربی حصے کو جوڑتا ہے، اس پل سے ٹریفک کی روانی میں کافی سہولت ہوئی۔
معلق پل مملکت کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے جسے سیکڑوں فولادی کیبلز کے ذریعے کھڑا کیا گیا۔ پل چھ رویہ ہے جس کی چوڑائی 35 میٹر ہےجبکہ پل کی مجموعی لمبائی 763 میٹر ہے ۔
پل کی دیکھ بھال اور اس کے کیبلز کی صلاحیت جانچنے کے لیے پہلی بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جس کے ذریعے انتہائی محفوظ طریقے سے تمام کبیلز کا مختصر وقت میں جائزہ لیا گیا اور ان کی صلاحیت کو جانچا گیا۔

تھری ڈی ٹیکنالوجی سے پل کے کیبلز کی مضبوطی کو جانچا گیا(فوٹو، ایکس )

پل کے فولادی کیبلز کی جانچ کے لیے تھری ڈی روبوٹیک آلے کا استعمال کیا گیا جس میں متعدد ہائی ریزولیشن کیمرے نصب تھے علاوہ ازیں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کیبلز کی قوت اور انکی لچک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: