Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جدید ویٹرنری لیب قائم ہوگی، 175 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط

لیبارٹری میں اعلی تعلیم یافتہ ماہرین کام کریں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں جانوروں کی بیماریوں کے خلاف مقامی ویکسین تیار کرنے کےلیے ایک جدید لیبارٹری قائم کی جائے گی۔
وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی نے 175 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ لیبارٹری مشرق وسطی میں بیماری کی تشخیص کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور لوکائزیشن کرے گی۔
 کنٹریکٹ ایک خصوصی قومی کمپنی کو دیا گیا۔ لیب مملکت کے اس انیشیٹو کا حصہ ہے جس کا مقصد مقامی بیماریوں کی اقسام کےلیے ویٹنری ویکسین تیار کرنا اور اسے ترقی دینا ہے۔
یہ جانوروں کی بیماریوں کے پھیلاو کی نگرانی اور کنٹرول، خصوصی لیبارٹری ٹیسٹ کرنے اور ڈی این اے سیکوینسنگ کے ذریعے بیماری کی وجوہ کی نشاندہی کےلیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گی۔
لیبارٹری جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی اور اس میں اعلی تعلیم یافتہ ماہرین کام کریں گے۔

شیئر: