Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو رواں برس شروع ہو جائے گی

ریاض میٹرو ٹریفک بھیڑ سے بچنے کے لیے لوگوں کے پاس موثر آپشن ہوگا۔ (فوٹو اخبار 24)
ریاض میٹرو سروس کا آغاز رواں برس کے دوران کردیا جائے گا۔
اخبار 24 نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض شہر میں تعمیر کی جانے والی میٹرو دنیا کے سب سے بڑے نقل و حمل کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
میٹرو 6 ٹریکس پر مشتمل ہے جس کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے۔ اس کے 84 سٹیشنز  ہیں جو دارالحکومت کے بیشتر علاقوں کا احاطہ کریں گے۔
ریاض ریجن کے میئر شہزادہ فیصل بن عیاف نے  ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ریاض میں اس وقت ٹریفک اژدحام ہے اور ریاض میٹرو اس مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ٹریفک ازدحام سے بچنے کے لیے ایک موثر آپشن ہوگا۔
بن عیاف نے وضاحت کی کہ ریاض شہر کی سڑکوں پر 90 فیصد لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے جبکہ 10 فیصد روایتی ٹیکسیوں اور ایپ ٹیکسی سروس کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
دارالحکومت کے بہت سے رہائشیوں کو امید ہے کہ میٹرو سے ٹریفک ازدحام میں کمی آئے گی اور کاربن کے اخراج کو بھی کم کیا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹرو منصوبہ ریاض شہر میں نقل و حمل کی راہ میں معاون ثابت ہوگا اور بڑی کانفرنسوں اور نمائشوں کے علاوہ ایکسپو 2030 اور 2034 ورلڈ کپ کے انعقاد سے فائدہ ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: