شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان میں ’آئی کلینکس‘
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان میں ’آئی کلینکس‘
جمعہ 19 جولائی 2024 20:56
لگائے جانے والے طبی کیمپوں میں 21 ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے پاکستان میں نابینا پن کے علاج کے لیے ’نور پروگرام‘ کافی کامیاب رہا۔ مرکز کے تحت صوبہ سندھ اور بلوچستان میں مفت کیمپ قائم کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے کراچی ، شکارپور ، ماتلی کے علاوہ بلوچستان کے علاقے خزدار میں آنکھوں کے امراض سے متعلق کیمپ قائم کیے گئے تھے۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے قائم کیے گئے گئے امراض چشم کے علاج کےلیے کیمپوں میں 21 ہزار 614 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 4 ہزار 683 مریضوں کو نگاہ کے چشمے دیئے گئے علاوہ ازیں 2 ہزار 38 افراد کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مختلف امداد کے لیے سرگرم ہے جن میں مستحق خاندانوں میں خوراک ، ادویات کے علاوہ ضرورت مند طلبا کے لیے کتب اور یونیفارمز کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ مرکز کی جانب سے ایسے علاقوں میں کنوئیں بھی کھدوائے جاتے ہیں جہاں پینے کے پانی کی قلت ہوتی ہے۔