Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان مرکز کی جانب سے لبنان میں یومیہ 25 ہزار پیکٹ روٹی تقسیم

پناہ گزیں کیمپوں میں 12 ہزار سے زائد خاندان مستفیض ہوتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے متعدد ممالک میں فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لبنان میں متاثرین کی امدادی مہم کے تحت جہاں مختلف اشیائے خورونوش فراہم کی جاتی ہیں وہاں تازہ روٹی کی تقسیم مہم بھی جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مرکز کی جانب سے روٹی تقسیم مہم کے چوتھے مرحلے میں لبنان کی کمشنری عکار وقضاء میں گزشتہ ایک ہفتے میں یومیہ بنیاد پر 25 ہزار روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
فلاحی مرکز کے تحت روٹی تقسیم مہم کے دوران شمالی لبنان میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپوں میں امدادی ٹیمیں روٹی تقسیم کرتی ہیں جن سے 12 ہزار 500 خاندان مستفیض ہوتے ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان امداد و فلاحی مرکز کے تحت مختلف ممالک میں اشیائے خورونوش کے علاوہ ضرورت مند خاندانوں میں مختلف اشیا تقسیم کی جاتی ہیں جبکہ فلاحی منصوبے کے تحت علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: